آج کا سبق۔۔

Lesson,pakarmy,isi commando,support pak army,pak fouj, army stories, pak army kahani, pak army thrilling stories
Lesson for those who criticized PAK ARMY


کہتے ھیں کہ کسی سلطنت کے بادشاہ نے جنگ میں شریک ھونے والے گھوڑوں🐎🐴 کے اصطبل کے ساتھ ہی گدھے🦓 بھی رکھے ہوۓ تھے۔ گدھے ہر روز گھوڑوں کا بچا ہوا کھانا کھاتے اور گھوڑوں کو ویہلا اور نکما کہتے۔ اندر ہی اندر کُڑھتے رہتے کہ گھوڑوں کیلیے اتنا اچھا کھانا اور ہم سارا دن کام کرتے ہیں اور کھاتے گھوڑوں کا بچا ہوا کھانا۔۔۔ ہر روز صبح صبح گدھوں پر سامان لادنا اور ان سے سارا دن کام لینا۔ جبکہ صبح ھوتے ہی گھوڑوں کی مالش شروع ھو جاتی یہ سب دیکھ کر گدھوں نے سارا دن گھوڑوں کو گالیاں دینی کہ اگر یہ نہ ھوں تو یہ سب بھی ہمیں کھانے کو ملتا۔ ھماری بھی مالش ہوتی، خادم ہماری بھی دیکھ بھال کرتے۔ ھم سارا دن کام کر کر کے تھک جاتے ہیں۔۔۔ ایک دن صبح ہی صبح اچانک گھوڑں پر کاٹھیاں ڈالنا شروع ہو گئیں۔ ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ ہر سپاہی جلدی جلدی اپنے گھوڑے کو تیار کرنے میں لگا ہوا ہے۔ گدھوں کی جان میں بھی جان آئی کہ شکر ہے آج ان گھوڑوں کو بھی کام کرنا پڑے گا الغرض گھوڑے تیار کر کے سپاہی ان پر سوار ھوئے اور چل دیے۔۔۔ سارا دن گزرا، پھر شام گزر گئی لیکن گھوڑے واپس نہ آۓ، گدھے پریشان ھو گئے کہ گھوڑے ابھی تک واپس کیوں نہیں آۓ۔ ایسا کیا کام پیش آ گیا ھے۔ اگلے دن جب گھوڑے واپس آۓ تو کسی کا کان نہیں، کسی کی آنکھ نہیں، کوئی لنگڑا کے چل رہا ہے تو کوئی واپس ہی نہیں آیا۔۔۔ گدھوں نے گھوڑوں کا جب یہ حال دیکھا تو ان سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے۔ یہ تمہارا حال کس نے کیا ہے۔ گھوڑوں نے کہا کہ ہم جنگ پر گئے تھے۔ اور جنگ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ ہمیں اسی لیے تیار کیا جاتا ہے۔ کہ اپنے وطن کے دفاع کیلیے دشمن کے خلاف جنگ میں ھم شامل ھوں۔۔۔ گدھوں نے گھوڑوں کا یہ جواب سنا تو انہوں نے شکر کیا کہ ہم گھوڑے نہیں گدھے ہیں۔ اس لیے موجودہ دور کے گدھوں سے گزارش ہے کہ پاکستان آرمی پر بھوکنا بند کریں ۔اور اپنے کام سے کام رکھیں ان کا جو کام ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کس کو کس ٹائیم اور کس کو کب دبوچنا ہوتا ہے دن وقت مقرر وہ خود کر کے اپنا کام کرتے ہیں .


اندھیری رات میں سایہ تو ہو نہیں سکتا مگر۔۔۔۔تو نہ گھبرا، یہ میں ہوں جو تیرے ساتھ ساتھ چلتا ہوں!!!

ہاںمیں ISI⚔ہوں۔❣


پاک فوج زندہ باد۔                             پاکستان پائندہ باد            ۔